• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

بطور چائلڈ اسٹار فیصل قریشی نے میرے والد کا کردار ادا کیا ، نیلم منیر

لاہور( ایجنسیاں)خوبرو اداکار ہ نیلم منیر نے کہا کہ میں بچپن سے ہی ٹی وی ڈراموںمیں آگئی تھی ،پہلی ڈرامہ سیریل میں چائلڈ اسٹار کا کردار دا کیا جس میں میرے والدین کا کردار فیصل قریشی اورسویرا ندیم نے نبھایا تھا اور اتفاق سے ایک ڈرامہ سیریل میں فیصل قریشی کے مد مقابل مرکزی کردار بھی کام کیا ۔ایک انٹر ویو میں نیلم منیر نے کہا کہ میں نے اب تک جتنا بھی کام کیا ہے اس میں مجھے اپنی فلم ’’ چھپن چھپائی ‘‘ اور ڈرامہ سیریل ’’ دیا مومن کا ‘‘ میں اداکاری کا بڑا مزہ آیا ۔مجھے اپنے منہ مٹھو بننا اچھا نہیں لگتا کیونکہ آپ کے کام کا فیصلہ آپ کے پرستاروں نے کرنا ہوتا ہے ۔نیلم منیر نے کہا کہ میں یہ نہیں کہہ سکتی مجھے کسی خاص ہیرو کے ساتھ کام کرنا اچھا لگتا ہے کیونکہ سب میرے بہترین دوست ہیں۔
تازہ ترین