• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

نامورصدا کار وہدایت کار ضیاءمحی الدین 19 دسمبر سے ناپا میں اسٹیج ڈرامہ’کنگ لیئر‘ پیش کریں گے

کراچی(اسٹاف رپورٹر)نامورصدا کار وہدایت کار ضیامحی الدین 19دسمبر سے نیشنل آکیڈمی آف پرفارمنگ آرٹس ( ناپا) میں ڈرامہ ’کنگ لیئر‘ پیش کریں گےجو 29 دسمبر تک روزانہ رات 8 بجے ناپا کے تھیٹر میں پیش کیا جائے گا۔ڈرامہ کنگ لیئر شیکسپیئر کا شہرہ آفاق ڈرامہ ہے ڈرامہ نگار واداکار خالد احمد نےجس کااردوترجمہ کیا ہے ۔ ڈرامہ کی کہانی طاقت ،جنون اورلالچ کے انجام کو بیان کرتی ہے۔ڈرامہ کے کرداروں میں خالد احمد( لیئر)،میرا سیٹھی(گونیرل)،پارس منصور(ایدمند)،نظر الحسن (ادغار)،فواد خان (کنتھ)، سید میثم نقوی (گلوسسٹر)،شبانہ حسن (ریغن)، نٹالیا کرنجیا (کورڈلیا) شامل ہیں۔
تازہ ترین