• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

مصورہ شمع حمید کے فن پاروں کی نمائش شروع

کراچی ( اسٹاف رپورٹر ) آرٹ ویو گیلری میں مصورہ شمع حمید کے فن پاروں کی نمائش کا آغاز ہو گیا ۔ افتتاحی تقریب میں ممتاز آرٹسٹوں اور ناقدین نے شرکت کی ۔ جن میں ڈیزائنر مسز خان ، مصور سلمی قیوم سلیم الزماں ، ندیم زبیری، شمیم اختر اور دیگر شامل تھے۔ مصورہ شمع حمید کے بیشتر فن پارے ایمبرائڈری آرٹ ورک میں تیار کیے گئے ہیں ۔ جن کی مجموعی تعداد 80 ہے ۔ شمع حمید نے بتایا کہ اس کام کی باقاعدہ تربیت حاصل کی ، اس میں ملبوسات ڈیزائن کیے جاتے ہیں ۔ اس کام کو خواتین میں پسندیدگی اور مقبولیت حاصل ہے ۔ انہوں نے بتایا کہ فن پاروں کی یہ نمائش 13 دسمبر تک جاری رہے گی۔
تازہ ترین