• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن
,

مجھے کامیابی کیلئے فواد خان یاسنجے لیلا بھنسالی کی ضرورت نہیں، حرا مانی

کامیابی کیلئے پرفارمنس کی ضرورت ہوتی ہے، حرا مانی 


کراچی (ایجنسیاں) اداکارہ حرا مانی کا کہنا ہے کہ انہیں کامیاب ہونے کے لیے اداکار فواد خان یا بھارتی ہدایتکارسنجے لیلا بھنسالی کی ضرورت نہیں ہے بلکہ کیریئراورزندگی میں کامیاب ہونے کے لیے جس کی ضرورت ہوتی ہے وہ بس اچھی پرفارمنس ہوتی ہے۔ سماجی رابطے کی ویب سائٹ انسٹاگرام پر معروف اداکارہ حرا مانی کی ایک ویڈیو وائرل ہورہی ہے جس میں انہوں نے اپنے مداحوں سے مخاطب ہوتے ہوئے کہا کہ آپ لوگ یہ یاد رکھیں کہ مجھے ہِٹ ہونے کے لیے نہ تو فواد خان کی ضرورت ہے اور نہ ہی مجھے ہِٹ ہونے کے لیے سنجھے لیلا بھنسالی کی ضرورت ہے۔ انہوں نے کہا کہ میری نظر میں کسی بھی انسان کو مشہور یا ہِٹ اس کی پرفارمنس کرتی ہے نا کہ لوگ۔ حرا مانی نے کہا کہ یہ پرفارمنس آپ کہیں بھی دے سکتے ہو اگر آپ کی پرفارمنس اچھی ہوگی تو آپ ضرور ہِٹ ہوجا گے۔ انہوں نے کہا کہ میں آپ سب کو اِس بات سے آگاہ کر رہی ہوں کہ میں نے اپنی اچھی پرفارمنس سے ایک کے بعد ایک ڈرامے کو ہِٹ کیا ہے اور ساتھ ہی میں خود بھی ہِٹ ہوئی ہوں۔ انہوں نے کہا کہ میں انڈسٹری کی ایک واحد اداکارہ ہوں جو ماں بننے کے بعد ہیروئن بنی ، میں نے اس بات کا جواب دیا کہ ہمارا معاشرہ 2 بچوں کی ماں کو ایک ہیروئن کے روپ میں دیکھنا پسند کرے گا یا نہیں اور میں کامیاب بھی ہوئی ہوں، لوگ میری پرفارمنس کی بنا پر مجھے پسند کر رہے ہیں۔

تازہ ترین