• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

امیتابھ بچن منفی3درجہ حرارت میں برہمااستر کی شوٹنگ میں مصروف

اممبئی (مانیٹرنگ ڈیسک)بولی وڈ کے شہنشاہ امیتابھ بچن انڈسٹری کے سب سے کامیاب اداکار ہیں وہ آج بھی فلموں کے ساتھ ساتھ سوشل میڈیا پر سب سے زیادہ فعال رہتے ہیں۔ اگرچہ انہوں نے گزشتہ دنوں انہوں نے ریٹائرمنٹ کی خواہش ظاہر کی ہو لیکن وہ اب بھی اپنے کام میں مصروف ہیں۔ اس کا ثبوت اداکار کی ٹیٹ شو پر ہے جو انہوں نے اپنے ٹوئٹر اکاونٹ پر شیر کی ہے۔ اس تصویر میں امیتابھ چیک شرٹ بلیک جیکٹ اور کول سن گلاسیس میں بے حد اسٹائلش نظر آرہے ہیں۔ ان کے ایک جانب رنبیر کپور بھی کھڑے نظر آرہے ہیں۔ جنہوں نے بلیک کلر کی جیکٹ پہن رکھی ہے اسے دیکھ کر ایسا لگ رہا ہے کہ یہ تصویر ان کی آنے والی فلم برہما استر کی ہے۔ پکچر شیئر کرتے ہوئے بگ بی نے ٹوئٹ کیا ’’مائنس 3 ڈگری اور کام کرنے کا طریقہ بتادیں۔ بگ بی ان دنوں برہما استر کی شوٹنگ کے لئے منالی پہنچے ہیں۔ غور طلب یہ ہے کہ جب امیتابھ بچن کی طبیعت خراب ہوئی تھی تو ڈاکٹروں نے انہیں کام نہ کرنے کا مشورہ دیا تھا۔ اس کے کچھ دنوں بعد انہوں نے خود ریٹائرڈ ہونے کی خواہش ظاہر کی۔ انہوں نے اپنے بلاگ میں اپنی فیلنگس ظاہر کرتے ہوئے لکھا تھا ایک بار پھر سے نئی جگہ نئے کیمرے میں ڈھلنا ہے۔ مجھے ریٹائر ہو جانا چاہئے دماغ کچھ اور کررہا ہے انگلیاں کچھ اور ورک فرنٹ کی بات کریں تو امیتابھ برہما استرا کے علاوہ ایشمان کھرانہ اسٹار گلابو سیتابو میں بھی نظر آئیں گے۔ اس کے علاوہ وہ کئی دوسرے پراجکٹس میں بھی مصروف ہیں۔
تازہ ترین