• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پاکستان اور سری لنکن کرکٹرز کیلئے خصوصی کیپس تیار

کراچی (اسٹاف رپورٹر) پاکستان کرکٹ بورڈ نے پنڈی ٹیسٹ میں حصہ لینے والے دونوں ٹیموں کے کھلاڑیوں کے لئے خصوصی کیپ تیار کی ہیں یہ کیپ سری لنکا کے کھلاڑی بھی پہنیں گے۔ بدھ کو میچ سے سے قبل جب سری لنکا کے کھلاڑی گرائونڈ میں داخل ہوں گے تو پاکستانی کھلاڑی ہر کھلاڑی کو ایک ایک کیپ پیش کرےگا۔ ان ٹوپیوں پر ریٹرن آف ٹیسٹ کرکٹ تحریر ہے۔ میچ سے قبل دونوں ملکوں کے قومی ترانے بجائے جائیں گے۔

تازہ ترین