• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

سائوتھ ایشین گیمز،بھارت کی برتری پر ختم،پاکستان کا چوتھا نمبر

کراچی (اسٹاف رپورٹر) نیپال میں13 ویں سائوتھ ایشین گیمز میں پاکستان نےسونے کے32 تمغے حاصل کرکے چوتھی پوزیشن حاصل کی۔ کھٹمنڈو میں گیمز منگل بھارتی کی سبقت کے ساتھ ختم ہوگئے۔ پاکستان نے مجموعی طور پر 132 میڈلز حاصل کئے جن میں 41 سلور اور 59 برانز میڈلز شامل ہیں۔ نیپال دوسرے، سری لنکا تیسرے اور پاکستان چوتھے نمبر پر رہا۔ بھارت نے سونے کے174، چاندی کے93 ،کانسی کے45 تمغوں سمیت 312 میڈل حاصل کئے۔ نیپال نے سونے کے51 اور سری لنکا نے40 تمغے جیتے ۔ بنگلہ دیش پانچویں اورمالدیپ چھٹے نمبر پر رہا۔ بھوٹان واحد ملک تھا جس نے سونے کا کوئی تمغہ نہیں جیتا۔ پاکستان نے اسکواش ٹیم ایونٹ میں بھارت کو ہرا کر سونے کا تمغہ جیت لیا۔ اس سے قبل خواتین اسکواش ٹیم ایونٹ کے فائنل میں پاکستان ٹیم کو بھارت سے شکست ہوئی۔باکسنگ میں سید آصف علی نے 52 کلوگرام جبکہ گلزیب نے 69 کلوگرام ویٹ کیٹیگری میں سلور میڈل جیتا۔پاکستان نے جوڈو کے مکسڈ ٹیم ایونٹ میں بھی چاندی کا تمغہ اپنے نام کیا۔ سائؤتھ ایشین گیمز کا جھنڈا پاکستان اولمپکس ایسوسی ایشن کے صدر عارف حسن کے سپرد کردیا گیا۔ اگلے گیمز 2021 میں لاہور میں ہونگے۔
تازہ ترین