• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پنشن اصلاحات کے خلاف فرانس بھر میں بھر پور مظاہرےشروع

پیرس ( رضا چوہدری ) فرانس بھر پنشن میں اصلاحات کے خلاف بھر پور مظاہرےشروع ہوگئے ہیں۔ پیرس میں مظاہرے کے دوران گیارہ افراد کو گرفتاریوں جب کہ 1،700 افراد کو چیک کیا گیا۔ مظاہروں میں شدت چار نوجوان افرادکی تنظیموں کی طرف سے ہڑتال میں شامل ہونے کی وجہ سے ہوئی جنہوں بین یونین سی جی ٹی،ایف او سولیڈیرس،ایف ایس یو کی حمایت میں ہر جگہ مظاہرے کرنے کا اعلان کیا ۔ پنشن اصلاحات کے خلاف احتجاج دوسرے بڑے شہروں بغورڈو ، ایگگنن ، مارسیلی ، لیون میں بھی شروع ہوگئے ۔ مظاہرین نے پولیس کو بھی زدوکوب کیا۔ بین یونین سی جی ٹی،ایف او سولیڈیرس،ایف ایس یو اور نوجوانوں کی تنظیموں نے فرانس میں ٹرانسپورٹ مفلوج اور اسکولوں میں ہڑتال کا مطالبہ کیا۔ پولیس یونینوں نے ایڈورڈ فلپ کے اعلانات سے قبل بدھ کو ساڑھے دس بجے اقتصادی ، سماجی اور ماحولیاتی کونسل کے صدر دفتر میں جمع ہونے کا مطالبہ کیا ہے۔ انہوں نے ایک بیان میں کہا ، "ہم نے ملک کو بچانے کے لئے اپنی صلاحیت کا مظاہرہ کیا ہے ، " ایس این سی ایف ٹریفک اب بھی بہت متاثر ہے۔ پانچ ٹی جی وی میں سے ایک ، دس میں سے تین ٹی ای آر اور پانچ میں ایک ٹرانسیلیئن منگل کو چلتی رہیں ۔ سائیڈ انٹرکیٹس ، چھ میں سے ایک ٹرین اوسطا چل سکی ، ایس این سی ایف انتظامیہ نے اعلان کیا کہ تین چوتھائی سے زیادہ (77.3٪) ٹرین ڈرائیور ہڑتال پر ہیں ۔پیرس شہرمیں زیر زمین دس میٹرو لائنیں مکمل طور پر بند رہیں گی ۔
تازہ ترین