• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

بی بی سی پر کنزرویٹوپارٹی کے اسلاموفوبیا کی مناسب رپورٹ نہ کرنے کا الزام

لندن( جنگ نیوز) برطانوی مسلمانوں کی معروف نمائندہ تنظیم مسلم کونسل برطانیہ نے بی بی سی پر کنزرویٹو پارٹی کے اسلاموفوبیا کی مناسب رپورٹ نہ کرنے کاالزام عاید کرتے ہوئے بی بی سی کے ڈائریکٹر جنرل ٹونی ہال کے نام اپنے خط میں کنزرویٹو پارٹی کی ادارہ جاتی اسلاموفوبیا کی مناسب کوریج نہ کئے جانے پر تشویش کااظہار کیاہے۔اپنے خط میں انھوں سرکاری براڈکاسٹر کی حیثیت سے بی بی سی کی ذمہ داریاں یود دلاتے ہوئے درخواست کی ہے کہ مسلمانوں کے خلاف نسل پرستی کو دوسروں کے خلاف نسل پرستی کے مساوی اہمیت دی جائے،انھوں نے لکھاہے کہ ایم سی بی کا میڈیا مانیٹرنگ سینٹر اس مسئلے پر بی بی سی کی اسٹوریز کی اہمیت خبروں کی تعداد اور لہجے پر نظر رکھے ہوئے ہیں جس کے مطابق وزیر اعظم بورس جانسن اور کنزرویٹو پارٹی کے چیئرمین جیمز کلیورلی دونوں کی جانب سے اس مسئلے پر کی جانے والی معذرت کے باوجود براڈکاسٹر نے اس پربہت کم توجہ دی۔ایم سی بی کے سیکریٹری جنرل ہارون خان نے کہا کہ کنزرویٹو پارٹی میں ادارہ جاتی سطح پر اسلاموفوبیا کا بڑے پیمانے پر مسئلہ ہے مسلم کونسل برطانیہ اور دوسرے افراد ،اداروں اور میڈیا آئوٹ لیٹس نے جس کو باقاعدہ دستاویزی شکل دی ہے ،نہ صرف یہ کہ بی بی سی نے کنزرویٹو پارٹی کے اسلاموفوبیا کی پوری طرح کوریج نہیں کی تاکہ الیکشن کے موقع پر اس پر بحث کی جاسکتی بلکہ نفرت انگیز اسلاموفوبک انتہائی دائیں بازو کے افراد کو اپنے خیالات کے اظہار کیلئے پلیٹ فارم بھی مہیا کیا۔مسلم کونسل برطانیہ نے لکھاہے کہ میلان فلپس نے 2 دسمبر کو ٹائمز میں شائع ہونے والے اپنے مضمون میں الزام عاید کیا کہ دھوکہ اور فریب مسلمانوں کے عقائد میں شامل ہے اور پھر 5 دسمبر کو بی بی سی کے پروگرام میں انھیں مہمان بنایاگیا،انھوں نے لکھاہے کہ لائسنس فیس اداکرنے والے جن میں لاکھوں برٹش مسلمان شامل ہیں خود اپنے خلاف نفرت پر اکسانےکیلئے ادائیگی کررہے ہوتے ہین۔
تازہ ترین