• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

نیوزی لینڈ میں نو بیاہتا جوڑا آتش فشاں کی زد میں آ کر زخمی ہوگیا

ولنگٹن (این این آئی) نیوزی لینڈ میں ایک نوبیاہتا جوڑا اچانک پھٹنے والے آتش فشاں کی زد میں آکر زخمی ہوگیا۔ غیر ملکی میڈیارپورٹ کے مطابق نیوزی لینڈ کے سیاحتی جزیرے وائٹ آئی لینڈ پر اچانک سے آتش فشاں پھٹنے سے پانچ افراد ہلاک جبکہ 31 افراد زخمی ہوچکے ہیں، اِن ہی زخمیوں میں ایک نو بیاہتا جوڑا بھی شامل ہے جواس سیاحتی جزیرے پر آیا تھا ۔میڈیا رپورٹ کے مطابق یہ نوبیاہتا جوڑا بْری طرح سے جھلس گیا ہے جبکہ 32 سالہ لارین اورے کی والدہ کا کہنا ہے کہ پیر کے روز اْن کی بیٹی نے اْن کو فون کرکے بتایا تھا کہ وہ اپنے شوہر کے ہمراہ سیاحتی جزیرے وائٹ آئی لینڈ جا رہی ہے۔جس وقت آتش فشاں پھٹا اْس وقت وائٹ آئی لینڈ پر تقریباً 50 سیاح موجود تھے جن میں سے 31 افراد زخمی ہیں اْن زخمیوں میں 13 افراد کا تعلق آسٹریلیا سے ہے اور جاں بحق ہونے والے 5 افراد میں سے بھی 3 افراد کا تعلق آسٹریلیا سے ہے جبکہ 8 افراد کی تلاش ابھی جاری ہے۔
تازہ ترین