• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

کیوکشن ٹورنامنٹ میں کامیابی کو مظلوم کشمیروں کے نام کرتے ہیں، مرزا فیصل محمود

برمنگھم( ابرار مغل )کراٹے ماسٹر مرزا فیصل محمود نے فلپائن کے شہر منیلا ہونے والے پہلے ایرو ایشیا کیوکشن ٹورنامنٹ میں پاکستان کے راجہ عامر اور شفقت کو اپنی اپنی کیٹگری میں دوسری پوزیشن حاصل کرنے پر مبارک باد پیش کرتے ہوئے کہاکہ اس ٹورنامنٹ میں 22 ممالک کے کراٹے کاز حصہ لے رہے تھے، انہوں نے کہا کہ اس شاندار کامیابی کو مقبوضہ کشمیر کے مظلوم کشمیریوں کے نام کرتےہوئے یہ پیغام بھی دیا کہ بے شک دنیا کے نام نہاد انسانی حقوق کی تنظیموں، او آئی سی، UNO اور طاقت ور ممالک نے آنکھیں بند کر رکھی ہیں مگر ہم اس وقت تک چین سے نہیں بیٹھیں گے جب تک مقبوضہ کشمیر میں آزادی کی تحریک کامیابی سے ہمکنار نہیں ہو جاتی۔مرزا فیصل محمود نے وزیراعظم پاکستان عمران خان اور چاروں صوبوں کے وزرائے اعلیٰ سے پرزور اپیل کرتے ہوئے کہا کہ مارشل آرٹس کی مکمل سرپرستی کی جائے، اس کے نتائج ہمارے کھلاڑی مسلسل کامیابی کی صورت میں دے رہےہیں اور معاشرے میں مثبت تبدیلی کیے لئے بھی بے حد ضروری ہے کہ اس کھیل کی مکمل سرپرستی کی جائے اس سے منفی سرگرمیوں کا خاتمہ ہو گا اور صحت مند معاشرہ پروان چڑھے گا۔

تازہ ترین