• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن
,

جج ویڈیو اسکینڈل، اسلام آباد ہائیکورٹ ہماری آبزرویشن سے متاثر ہوئے بغیر فیصلہ کرے، سپریم کورٹ

اسلام آباد ہائیکورٹ ہماری آبزرویشن سے متاثر ہوئے بغیر فیصلہ کرے، سپریم کورٹ


اسلام آباد (اے پی پی) سپریم کورٹ نے جج ارشد ملک وڈیو اسکینڈل کیس کے فیصلہ میں عدالتی آبزرویشنز سے متعلق سابق وزیراعظم میاں نواز شریف کی استدعا منظور کرتے ہوئے نظرثانی کے لیے دائر درخواست نمٹا دی ہے۔

چیف جسٹس نے کہا کہ اسلام آباد ہائیکورٹ ہماری آبزرویشن سے متاثر ہوئے بغیر فیصلہ کرے، ویڈیواسکینڈل کیس میں عدالتی آبزویشن سے عدالت کی منشاء یہ نہیں تھی کہ آبزرویشنز سے کوئی فریق متاثر ہو۔ 

منگل کو چیف جسٹس آصف سعید کھوسہ کی سربراہی میں تین رکنی بنچ نے نواز شریف کی جانب سے جج ارشد ملک وڈیو اسکینڈل کیس کے فیصلے پر نظر ثانی کیلئے دائردرخواست کی سماعت کی۔

اس موقع پرچیف جسٹس نے کہا کہ ویڈیواسکینڈل کیس میں عدالتی آبزویشن سے عدالت کی منشاءیہ نہیں تھی کہ آبزرویشنز سے کوئی فریق متاثر ہو، ہم ججز ہیں اور یہاں انصاف کے لیے بیٹھے ہیں اور کسی کے ساتھ ناانصافی نہیں کر سکتے، ہم نے اپنے فیصلے میں کوئی حکم نہیں دیا بلکہ کہا تھا ہائیکورٹ کے پاس اختیار ہے وہ جو چاہے فیصلہ کرے۔ 

یہ معاملہ مکمل طورپر اسلام آباد ہائی کورٹ پر چھوڑادیا تھا اورکہا تھاکہ اس معاملے میںعدالت کی جانب سے دخل دینے یا مداخلت کی گنجائش نہیں ہے۔

تازہ ترین