• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ہارٹ آف ایشیا کانفرنس میں افغانستان میں جنگ بندی پر زور

انقرہ (جنگ نیوز)ہارٹ آف ایشیا کانفرنس میں افغانستان میں جنگ بندی پر زور دیا گیا ہے، اعلامیے میں کہا گیا کہ افغانستان میں پائیدار امن کا راستہ بات چیت سے ہی ممکن ہے۔

پاکستان کے وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے کانفرنس سے خطاب کے دوران افغانستان میں امن و استحکام کے لیے دوبارہ کوششوں کو مثبت پیش رفت قرار دیتے ہوئے کہا کہ پاکستان کی خواہش ہے کہ ان کوششوں کے نتیجے میں بین الافغان امن مذاکرات ممکن ہو سکیں۔

ترکی کے شہر استنبول میں ہونے والی ہارٹ آف ایشیا کانفرنس میں افغانستان کی جنگ کے فریقین پر زور دیا گیا ہے کہ وہ پائیدار امن اور افغان تنازع کے سیاسی حل کے لیے تشدد کا خاتمہ اور جنگ بندی کریں۔

افغانستان میں امن و استحکام کیلئے ہارٹ آف ایشیا استنبول پراسس کا آٹھواں اجلاس پیر کو ترکی میں ہوا۔ اجلاس میں 15 ملکوں کے اعلیٰ سفارت کار شریک تھے۔

کانفرنس کے اختتام پر جاری اعلامیے میں افغان جنگ کے فریقین پر بین الافغان مذاکرات کے لیے جنگ بندی پر زور دیا گیا ۔

تازہ ترین