• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن
,

ن لیگ کے دور میں ایل این جی درآمد میں مالی اور انتظامی بے قاعدگیوں کا انکشاف

ن لیگ کے دور میں ایل این جی درآمد میں مالی اور انتظامی بے قاعدگیوں کا انکشاف 


کراچی (ٹی وی رپورٹ) مسلم لیگ (ن) کے دور حکومت میں قطر سے ایل این جی کی درآمد میں وسیع پیمانے پر مالی اور انتظامی بےقاعدگیوں کا انکشاف ہوا ہے۔ 

سال 16-2015 کے دوران قطر سے درآمد کی جانے والی ایل این جی کے معاہدے کی خصوصی آڈٹ رپورٹ کے مطابق تقریباً 108 ارب روپے کی بے قاعدگیاں سامنے آئی ہیں، ایل این جی کی خریداری اوپن مارکیٹ کی بجائے قطر سے مہنگے داموں کی گئی، ایل این جی پالیسی 2011 اور پیپرا رولز 2007 کی خلاف ورزیاں کی گئیں۔ 

خصوصی آڈٹ رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ فروخت کنندگان کی بجائے آر ایل این جی لاگت کی مد میں عام گیس صارفین سے ناجائز طور پر 4 ارب 50 کروڑ روپے وصول کیے گئے۔

تازہ ترین