• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

خورشیدشاہ کیخلاف ریفرنس، تحقیقات جے آئی ٹی کریگی،نیب

اسکھر(بیورو رپورٹ)خورشیدشاہ کیخلاف ریفرنس میں نیب کا کہنا ہے کہ تحقیقات جے آئی ٹی کریگی،تفصیلات کے مطابق پیپلزپارٹی کے مرکزی رہنما سید خورشید احمد شاہ کے خلاف آمدن سے زائد اثاثہ جات کیس میں نیب کی جانب سے جے آئی ٹی بنانے کا فیصلہ کرلیا گیا۔ ذرائع کے مطابق جے آئی آئی میں نیب‘ ایف آئی اے‘ ایف بی آراورایس ای سی پی کے تجربہ کار افسران کو شامل کیا جائے گا۔ ذرائع کے مطابق چیئرمین نیب جسٹس ریٹائرڈ جاوید اقبال کی جانب سےخورشید احمد شاہ کے کیس میں جے آئی ٹی بنانے کا فیصلہ کر لیا گیا ہے۔
تازہ ترین