• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن
,

سولجر بازار میں ایف آئی اے کے جعلی دفتر اور ٹارچر سیل کا انکشاف

سولجر بازار میں ایف آئی اے کے جعلی دفتر اور ٹارچر سیل کا انکشاف 


کراچی(ثاقب صغیر/اسٹاف رپورٹر)سولجر بازار میں ایف آئی اے کے جعلی دفتر اور ٹارچر سیل کا انکشاف ،شہریوں کو ایف آئی اے اہلکار بن کر ٹارچر سیل میں تشدد کر کے بھتہ اور تاوان وصول کیا جاتا تھا۔ تفصیلات کے مطابق ایف آئی اے سائبر کرائم سرکل نے سولجر بازار نمبر ایک لال بلڈنگ (معیدی منزل) میں قائم ایف آئی اے سائبر کرائم کے جعلی دفتر پر چھاپہ مارا،چھاپے کے دوران دفتر سے لی گئی سی سی ٹی وی ریکارڈ سے کئی تہلکہ خیز ویڈیوسامنے آئیں، سولجر بازار میں ایف آئی اے سائبر کرائم کا جعلی دفتر ٹارچرسیل کے طور پر استعمال ہوتا تھا ،سی سی ٹی وی فوٹیج میں کئی شہریوں کو برہنہ کرکے تشدد کا نشانہ بنانے کا انکشاف ہوا ہے،سی سی ٹی وی فوٹیج میں کئی شہریوں کو برہنہ کرکے تشدد کا نشانہ بنانے کا انکشاف سامنے آگیا، ریکارڈ میں کئی شہریوں کو تشدد کرنے کی ویڈیوز ایف آئی اے سائبر کرائم کو مل گئیں،شہریوں پر تشدد کرنے کے بعد ان سے بھتہ اور تاوان وصول کیا جاتا تھا،ایف آئی اے سائبر کرائم سرکل کی ٹیم جب سولجر بازار میں ایف آئی اے کے جعلی دفتر پر چھاپے مارنے گئی تو مسلح افراد نے ٹیم پر دھاوا بول دیا ،جعلی ایف آئی اے اہلکاروں نے باڈی بلڈنگ کلب سے درجنوں افراد کو بلایا جنہوں نے ایف آئی اے کی ٹیم پر حملہ کیا، دفتر میں موجود افراد جعلی ایف آئی اے اہلکار اسی دوران بھاگ گئے، ٹارچر سیل میں تشدد کرنے والے دو افراد کی شناخت کرلی گئی۔

تازہ ترین