• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

صدر مملکت جانتے ہیں نیب کو آزادانہ تحقیقات کاموقع ملا تو وفاقی کابینہ ختم ہوجائیگی،حسن مرتضیٰ

لاہور(نمائندہ جنگ) پنجاب اسمبلی میں پیپلز پارٹی کےپارلیمانی لیڈر سید حسن مرتضیٰ نے کہا ہے کہ نیب نے ابھی حکومتی عہدیداروں کے خلاف کارروائی کا آغازنہیں کیا لیکن صدر مملکت پریشان ہوگئے ہیں، صدر ریاست کے سربراہ ہیں ان کا کام اداروں کو مضبوط کرنا ااوران کی کارکردگی بہتر بنانا ہے لیکن وہ تو نیب کی راہ میں رکاوٹ پیدا کررہے ہیں۔ ایک بیان میں سید حسن مرتضیٰ نے کہا کہ چیئر مین نیب کا کہنا ہے کہ وزراء نیب کے حوالے سے کوئی موقف نہ دیں جبکہ صدر مملکت کہہ رہے ہیں کہ نیب خبروں پر نوٹس نہ لے۔
تازہ ترین