• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

کمشنر راولپنڈی نے بچوں کی دنیا پارک پی ایچ اے کے حوالے کردیا

راولپنڈی (اپنے نامہ نگار سے ، اپنے رپورٹر سے) کمشنر راولپنڈی ڈویژن کیپٹن (ر) محمد محمود نے بچوں کی دنیا پارک پی ایچ اے کے حوالے کر دیا اور کہا ہے کہ وزیراعظم کے کلین اینڈ گرین پاکستان وژن کے تحت پی ایچ اے موسم بہار میں تین لاکھ پودے لگائے گا۔ یہ باتیں انہوں نے گزشتہ روز اپنے دورہ پی ایچ اے دفتر کے دوران کہیں ، اس موقع پر ڈائریکٹر جنرل پی ایچ اے سید شفقت رضا نے کمشنر راولپنڈی کو ادارے کے کام اور کارکردگی کے حوالے سے بریفنگ دی ۔ انہوں نے پی ایچ اے سے کہا کہ ادارے کو اپنے پائوں پر کھڑا کرنے کیلئے اپنے وسائل کو بڑھایا جائے۔ دریں اثناء کمشنر نے راولپنڈی ویسٹ مینجمنٹ کمپنی کا بھی دورہ کیا۔ انہوں نے کہاکہ شہر میں صفائی کا نظام مزید بہتر بنایا جائے بلخصوص میٹرو بس سروس کے روٹ اور اسٹیشنز پر صفائی کا اعلی معیار قائم رکھا جائے۔ راولپنڈی ویسٹ مینجمنٹ کمپنی میں ملازمین کی حاضری کے لئے خصوصی ایپ کی مدد حاصل کی جائے۔
تازہ ترین