• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ماڈل کورٹس، 447مقدمات کے فیصلے، دو مجرموں کو سزائے موت

راولپنڈی (نمائندہ جنگ) ملک بھر کی 465ماڈل کورٹس نے دس دسمبر کو 447مقدمات کا فیصلہ سناکر زیرسماعت کیسز میں 406افراد کی شہادتیں بھی قلمبند کرلیں، ڈی جی مانیٹرنگ سیل سہیل ناصر کی رپورٹ کے مطابق 182 ماڈل کریمنل ٹرائل کورٹس نے گزشتہ روز قتل کے 18اور منشیات کے 45مقدمات کا فیصلہ سنایا، پنجاب میں قتل کے 4اور منشیات کے 25، اسلام آباد میں قتل کے ایک، سندھ میں قتل کے 10اور منشیات کے12، خیبر پختونخوا میں قتل کے 2اور منشیات کے8 جبکہ بلوچستان میں قتل کے ایک کیس کا فیصلہ ہوا، دو مجرموں کو سزائے موت ،2 کو عمر قید دیگر11 مجرموں کو کل 27سال6 ماہ 13 دن قید اور1115000روپے جرمانہ کی سزا سنائی گئی، 125سول ایپلٹ ماڈل کورٹس نے مجموعی طور پر 193دیوانی، فیملی اور رینٹ اپیلوں و درخوست نگرانی کے فیصلے کئے،158 ماڈل مجسٹریٹس عدالتوں نے 191 مقدمات کا فیصلہ کیا، تمام عدالتوں نے 559گواہوں کے بیانات قلمبند کئے، مجموعی طور پر 65مجرموں کو 50سال 1ماہ قید اور 1541112روپے جرمانہ کی سزا ملی۔
تازہ ترین