• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

حکومت تاجروں، مسائل سنجیدگی سے حل کرے،ریاض الدین

اسلام آباد(جنگ نیوز)برآمدات کے فروغ کے لئے ترجیحی بنیادوں پر پالیسی سازی کرنے کی اشد ضرورت ہے حکومت تاجروں کے مسائل سنجیدگی سے حل کرے۔ وفاق ایوان ہائے صنعت وتجارت کے لئے یو بی جی کی جانب سے نامزد صدارتی امیدوار ڈاکٹر نعمان ادریس بٹ ایک منجھے ہوئے اور تجربہ کار بزنس مین ہیں۔ ان خیالات کا اظہار ریاض الدین شیخ گروپ لیڈر سیالکوٹ چیمبر نے اسلام آباد انڈسٹریل ایسوسی ایشن کی جانب سے دئیے گئے ظہرانہ میں کیا جس کا اہتمام آئی سی سی آئی کے سابق سینیئر نائب صدر محمودوڑائچ نے کیا۔ انہوں نے کہا کہ ایف پی سی سی آئی پاکستان کی تاجربرادری کا نمائندہ ادارہ ہے۔صدر اسلام آباد انڈسٹریل ایسوسی ایشن ایم اکرم فریدنے کہا کہ ریاض الدین شیخ کی جانب سے FPCCIمیں متعلقہ شعبہ جات کی کمیٹیوں کا اعلان خوش آئند ہے۔اسلام آباد ایون صنعت وتجارت فاؤنڈر گروپ کے چیئرمین زبیر احمد ملک نے کہا کہ اس بار بھی یو بی جی واضح کامیابی حاصل کرے گی۔اسلام آباد چیمبر کے سابق صدر ظفر بختاوری نے اپنے خطاب میں کہا کہ سیالکوٹ کی تاجروصنعت کار برادری نے برآمدات ومعیشت کی ترقی میں اہم کردار ادا کیااور ائرلائن کے اجراء کے لئے کوششیں کر رہے ہیں جس سے برآمدات کی ترسیل میں مزید تیزی آئے گی۔صدر آئی سی سی آئی محمد احمد ،محمودوڑائچ،اعجاز عباسی،خالد جاوید،طارق صادق و دیگر نے بھی خطاب کیا۔
تازہ ترین