• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

دہشت گردی کے دو مقدمات میں پانچ افراد کی شہادتیں قلمبند

راولپنڈی (نمائندہ جنگ) انسداد دہشت گردی کی خصوصی عدالت نمبر ایک راولپنڈی کے جج شوکت کمال ڈار نے دو مقدمات میں پانچ شہادتیں اور تیسرے کیس میں ملزم کا بیان قلمبند کرلیا۔ عدالت نے تھانہ اٹک میں درج اغواء برائے تاوان کیس کے ملزم مسعود خان کا بیان قلمبند کر کے حتمی بحث کیلئے سماعت آج تک ملتوی کر دی جبکہ تھانہ صادق آباد میں درج قتل کیس کے ملزم عبدالقدیر کے مقدمہ میں تین اور تھانہ ٹیکسلا میں درج اغواء برائے تاوان کیس کے ملزمان عبدالغفار وغیرہ کیخلاف دو گواہ قلمبند کر کے آج مزید شہادتیں طلب کرلیں۔ دریں اثناء انسداد دہشت گردی کی خصوصی عدالت نمبر دو راولپنڈی کے جج سلیمان بیگ نے تھانہ صدر واہ کینٹ میں درج اغواء برائے تاوان کیس کے ملزمان ولی محمد وغیرہ اور خصوصی عدالت نمبر تین کے جج عبدالرحیم نے تھانہ سول لائن میں درج اغواء برائے تاوان کیس کے ملزمان اظہر حسین وغیرہ کیخلاف بھی ایک گواہ کا بیان قلمبند کر کے آج گیارہ دسمبر کو مزید شہادتیں طلب کرلیں۔
تازہ ترین