• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

زیرحراست نوجوان کی ہلاکت، پولیس اہلکاروں کیخلاف قتل کامقدمہ

اولپنڈی(سٹاف رپورٹر)تھانہ نیوٹاؤن پولیس کی حراست میں پراسرارطورپرجاں بحق ہونیوالے نوجوان کے قتل کامقدمہ درج کرلیا گیا۔ سی پی او راولپنڈی نے ایس ایچ او نیو ٹاؤن اور2 اے ایس آئزسمیت پانچ پولیس ملازمین کومعطل کر دیا۔واقعہ میں جاں بحق ہونیوالے 24 سالہ سخی عرف سنی کے بھائی محمد شکیل کی مدعیت میں درج ایف آئی آرکے مطابق مدعی نے بتایاکہ سنی کی نعش ہولی فیملی ہسپتال پڑی تھی ۔ ادھرمنگل کی شام محمد سخی کی نماز جنازہ کے موقع پر لواحقین نے نے میت آئی جے پی روڈ پر رکھ کراحتجاجی مظاہرہ کیااس دوران آئی جے پی روڈ کو بند کردیاگیا جس سے اسلام آباد راولپنڈی میں ٹریفک جام ہوگئی۔ ایس ایس پی انویسٹی گیشن محمد فیصل، ایس پی راول، اے ایس پی نیوٹاون نے مظاہرین سے مذاکرات کے بعدان کا مطالبہ تسلیم کرلیا اورانہیں آگاہ کیاکہ محمد سخی کے قتل کے مقدمہ میں پانچ پولیس والوں کو نامزد کر دیا گیا ہے۔قتل کے مقدمہ کی ضمنی میں اے ایس آئی ماجد، اے ایس آئی وسیم سمیت پانچ نامزدتمام پولیس اہلکاروں کو گرفتار کرلیا گیا جسکے بعد مظاہرین نے مظاہرہ ختم کر دیا ۔ تقریباًتین گھنٹوں تک بلاک رہنے کے بعدآئی جے پی روڈ کو ٹریفک کے لیے کھول دیا گیا۔
تازہ ترین