• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ایم سی آئی عملہ اسلام آبادسے روزانہ 7سو ٹن کچرااٹھاتا ہے‘ میئر

اسلام آباد (خصوصی رپورٹ) میئر اسلام آباد شیخ انصر عزیز نے کہا ہے کہ ایم سی ائی کا عملہ شہر سے روزانہ7 سو ٹن سے زائد کچرا اکھٹا کر کے مٹی میں دباتا ہے۔ کلین اینڈ گرین اسلام آباد کیلئے پلاسٹک بیگ کے استعمال پر پابندی عائد کر کے ویسٹ کو تلف کرنے کیلئے خصوصی اقدامات کئے گئے ہیں۔ میئر اسلام آباد اور ایوبیہ نیشنل پارک میں پلاسٹک ویسٹ سٹڈی لانچنگ کے حوالے سے تقریب میں خطاب کر رہے تھے۔ اس موقع پر ڈائریکٹر یونیسکو، نمائندہ یو این ڈی پی، ڈائریکٹر جنرل ڈبلیو ڈبلیو ایف حماد نقی خان، ڈائریکٹر جنرل گلیات ڈویلپمنٹ اتھارٹی ریاض علی حبیب بھی موجود تھے۔
تازہ ترین