• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

اکیڈمک سٹاف ایسوسی ایشن کامسیٹس یونیورسٹی کا انتظامیہ کیخلاف دوسرے روز بھی احتجاج

اسلام آباد (اپنے نامہ نگار سے ) کامسیٹس اکیڈمک سٹاف ایسوسی ایشن نے منگل کو دوسرے روز بھی اسلام آباد سمیت ملک کے دیگر کیمپسز میں موجودہ عبوری انتظامیہ کیخلاف احتجاج اور فوری مستعفی ہونے کا مطالبہ کیا ۔ ایسوسی ایشن کے نمائندوں نے مظاہرین سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ موجودہ انتظامیہ اساتذہ و ملازمین کے دیرینہ مسائل حل کرنے میں بری طرح ناکام ہو چکی ہے۔عرصہ دراز سے انتظامیہ کے سامنے مطالبات پیش کر رہے ہیں لیکن انتظامیہ کے روایتی تاخیری حربوں سے مسائل جوں کے توں ہیں ۔
تازہ ترین