• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن
راولپنڈی(سٹاف رپورٹر)تھانہ سٹی پولیس نے408 وائرلیس سیٹ برآمدکرکے دوملزموں کوگرفتارکرلیا۔ ایس ایچ او سٹی طاہر ریحان نے اپنی ٹیم کے ہمراہ ریڈکرکےچارسوآٹھ وائرلیس سیٹ،ان کی بیٹریاں، انٹینے، چارجر اور ایک موٹرسائیکل قبضے میں لے لیا۔ملزموں کے نام فیصل حسین اور محمد عرفان بتائے جاتے ہیں۔ پولیس کے مطابق وائرلیس سیٹ کریمنل وارداتوں، منفی سرگرمیوں اور تخریب کاری میں بھی استعمال ہو سکتے تھے۔پکڑے گئے وائرلیس سیٹ کسی بھی کمیونی کیشن میں رکاوٹ ڈالنے کا سبب بن سکتے تھے۔
تازہ ترین