• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

صارف کو ٹمپرڈفون دینے کیخلاف درخواست پر دکاندار طلب

راولپنڈی (نمائندہ جنگ) کنزیومر کورٹ راولپنڈی کے جج عبدالحفیظ نے صارف کو غلط فون دینے کیخلاف درخواست پر جے اینڈ جے کمیونیکشن کے مالک کو طلب کر لیا۔ محمد شاہنواز خان نے ڈسٹرکٹ کنزیومر پروٹیکشن کونسل راولپنڈی کی رہنمائی میں کنزیومر کورٹ میں درخواست دی تھی کہ اس نے سنگاپور پلازہ میں واقع دکان سے موبائل 41000روپے میں خریدا ۔ دکاندار نے کہا کہ یہ موبائل پی ٹی اے سے منظور شدہ ہے اور اسی موبائل پر درج آئی ایم ای آئی سے پی ٹی اے کو میسج بھیجا تو پی ٹی اے کی طرف سے جوابی میسج آیا کہ آپ کا آئی ایم ای آئی نمبر رجسٹرڈ ہے جس پر صارف مطمئن ہو گیا لیکن دو ماہ بعد پھر میسج آیا کہ آپ کا موبائل پی ٹی اے سے رجسٹرڈ نہیں ہے ۔ جب صارف نے مزید تحقیق کی تو معلوم ہوا کہ اس کے موبائل پر درج آئی ایم ای آئی نمبر دراصل دوسرے ماڈل کے موبائل کا تھا جو ٹمپرڈ کر کے اس پر منتقل کر دیا گیا تھا۔ صارف جب سیٹ کی واپسی یا تبدیلی کے لئے دکان پر گیا تو انہوں نے سیٹ کی واپسی یا تبدیلی سے انکار کردیا ۔
تازہ ترین