• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

گرین لائن ٹرین میں اکانومی کلاس کی کوچز بڑھانے کافیصلہ

لاہور ( جنرل رپورٹر )پاکستان ریلوےکی انتظامیہ نےمارگلہ سے براستہ لاہور کراچی تک چلنے والی ٹرین گرین لائن میں اکانومی کلاس کی کوچز بڑھانے کا فیصلہ کیا ہے ۔ ٹرین میں منگل سے 2 اکانومی کلاس کوچز لگا دی گئی ہیں ۔ذرائع کے مطابق ایک کوچ مارگلہ اور دوسری کوچ لاہور ریلوے سٹیشن سے لگائی جائے گی اس سے قبل گرین لائن میں اکانومی کلاس کی کوئی کوچ نہیں تھی اور ساری ٹرین بزنس کلاس پر مشتمل تھی اس حوالے سے ریلوے انتظامیہ کی جانب سے نوٹیفکیشن بھی جاری کردیا گیا ہےذرائع کے مطابق موسم سرما کی مناسبت سے اے سی کلاس میں مسافروں کاسفر کرنے کا رجحان کم ہو جاتا ہے جس کے باعث ریلوے انتظامیہ نے ٹرین کے ساتھ دو اکانومی کوچز لگانے کا فیصلہ کیا ہے ۔
تازہ ترین