• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ہر انسان صحت،تعلیم،روزگار،آزادی اظہار رائے کا حق رکھتاہے،دوست محمدمزاری

لاہور(اپنے نامہ نگار سے)ڈپٹی سپیکر پنجا ب اسمبلی سر د ا ر د و ست محمد مزا ر ی نے کہاہے کہ ہرسال 10دسمبر کو عالمی سطح پر انسانی حقوق کا دن منایا جاتا ہے،جس کا مقصد انسانی حقوق کا پرچار،شعورکا اجاگر کرنا اور اپنی اپنی ذمہ داریوں کو نبھانے کا عہد ہے۔انسانی حقوق کے عالمی دن کے حوالے سے گفتگو کرتے ہوئے ڈپٹی سپیکر پنجاب اسمبلی دوست محمد مزاری نے کہاکہ انسانی حقوق کے عالمی دستور کے مطابق ہر انسان صحت،تعلیم،روزگار،آزادی اظہار رائے کا حق رکھتاہے اور حکومتیں ان بنیادی حقوق کی عزت،حفاظت اور تکمیل کی ذمہ دار ہیں۔انہوں نے مزید کہا کہ اقوام متحدہ کے وجود کا بنیادی مقصد بھی عالمی سطح پر امن اور برابری ہی ہے،انسانی حقوق کی پاسداری کو یقینی بنانے سے نہ صرف معاشرے کے اندر انصاف اور امن قائم ہوتا ہے بلکہ معاشی بہتری کی طرف سفر کا آغاز یہیں سے ہوتا ہے۔
تازہ ترین