• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

انسداد پولیومہم کوباقاعدہ مانیٹرکیاجائیگا،کمشنر

لاہور(خصوصی رپورٹر)کمشنر لاہور ڈویژن سیف انجم نے کہا ہے کہ 16 دسمبر سے شروع ہونے والی انسداد پولیو مہم کو باقاعدہ اصولوں کے مطابق مانیٹر کیا جائے گا۔ کمشنر لاہور نے کہا کہ گزشتہ مہم میں 19 لاکھ 60ہزار بچوں کو پولیو قطرے پلائے گئے۔ انہوں نے کہا کہ سمن آباد و داتا گنج بخش ٹاون میں ای ٹیگنگ سمیت 275 انچارجز مانیٹرہوں گے۔ کمشنر لاہور نے کہا کہ انسداد پولیو مہم میں عوامی نمائندوں ومعززین کی شمولیت کو یقینی بنایا جائے۔ انہوں نے کہا کہ اس مہم میں ہر یو سی، آبادی، جھگی اور کچی آبادی کو بھی مانیٹر کیا جائے گا۔ انہوں نے کہا کہ لاہور میں تمام یو سی انچارجز و سپروائزری سٹاف کو ٹیگ کیا جائے۔ انہوں نے کہا کہ کوئی گھر و بچہ پولیو قطروں سے محروم نہ رہے یہ یقینی بنایا جائے گا۔ ہمارا قومی فریضہ بھی ہے۔
تازہ ترین