• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ہمیں خصوصی افراد کی ہرشعبہ میں حوصلہ افزائی کرنی چاہیے،پروفیسرنیازاحمد

لاہور(خبر نگار)وائس چانسلر پنجاب یونیورسٹی پروفیسر نیاز احمد نے کہا ہے کہ ہمیں زندگی کے ہر شعبے میں ان کی حوصلہ افزائی کرنی چاہیے۔ وہ پنجاب یونیورسٹی شعبہ سپیشل ایجوکیشن کے زیر اہتمام خصوصی افراد کے عالمی دن کی مناسبت سے سیمینار سے خطاب کر رہے تھے۔ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے پروفیسر نیاز احمد نے کہا کہ پنجاب یونیورسٹی میں خصوصی افراد کو خصوصی سہولیات میسر ہیں۔ ان کو مفت تعلیم، مفت رہائش اور سکالرشپس فراہم کی جا رہی ہیں۔ انہوں نے کہا کہ خصوصی افراد میں موجود صلاحیتوں کو نظر انداز نہیں کیا جانا چاہیے۔ اور ان میں نکھار پیدا کرنا چاہیے۔ تاکہ و ہ بہتر زندگی گزار سکیں۔ ڈاکٹر امجد ثاقب نے کہا کہ خصوصی افراد ہمارے معاشرے کی اجتماعی ذمہ داری ہیں۔
تازہ ترین