• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ایف آئی آر درج نہ کرنے پر80فیصد افسران کو شوکازنوٹس دیئے:آر پی او

ملتان (سٹاف رپورٹر)مدعی کی درخواست پرایف آئی آر درج نہ کرناجرم سے بھی بڑاجرم سمجھاتاہوں اور80فیصدسے زیادہ اپنے ماتحت پولیس افسران کو شوکازنوٹس صرف اسی ایک بات پردے چکا ہوں،ان خیالات کا اظہار آرپی او وسیم احمد خان نے ایوان تجارت وصنعت ملتان میں خطاب کرتے ہوئے کیا، انہوں نے مزیدکہاکہ پولیس کاسوسالہ فرسودہ نظام کو آہستہ آہستہ ٹھیک کررہے ہیں،ملتان ریجن پورے پنجاب بلکہ پورے ملک میں ایک مثال بن رہی ہے،ہم نے کمیونٹی پولیسنگ متعارف کرادی ہے،ٹیکنالوجی بیس پولیسنگ کاتصوردے رہے ہیں ، تھانوں میں کمیونٹی روم بنادیئے ہیں جہاں آپس کے جھگڑے بات چیت سے طے کرنے کی سہولت دی گئی ہے صرف اس سہولت سے 3300 سے زائد کیسز تھانے کی سطح پرہی ختم ہوگئے ہیں ، موبائل سروسز اور14فیسلٹی سنٹرز بھی بنادیئے گئے ہیں،ایک سوال کے جواب میں آرپی او نے کہاکہ ملتان میں سیف سٹی پروجیکٹ کی بلڈنگ مکمل ہوچکی ہے تاہم اس کوفعال کرنے کےلئے درکار فنڈزریلیزہونے پرمزید کام شروع ہوگا ،قبل ازیں ایوان تجارت وصنعت ملتان کے صدر شیخ فضل الہیٰ نے کہا کہ یوایس کی طرف تشکیل دی گئی مختلف کمیٹیوں میں ملتان چیمبر کوبھی نمائندگی دی جائے کاروباری وصنعتی برادری کے مسائل کے حل کے لئے ڈسپیوٹ ریزرویشن کمیٹی (ڈی آرسی )تشکیل دی جائے،اسی طرح لاہور جاتے ہوئے خانیوال بائی پاس پرحدرفتار کو50کلومیٹرکرنے کو فوری ختم کیاجائے ،اس موقع پرچیئرمین ڈرائی پورٹ ٹرسٹ خواجہ جلال الدین رومی ، خواجہ محمد حسین ،خواجہ فاروق اورشاہد خان سمیت دیگرممبران بھی موجودتھے ،اس موقع پر آر پی او نے کہا کہ تاجر برادری کو کاروبار کیلئے پرامن ماحول فراہم کرنے کیلئے کوشاں ہیں چیمبر اور کمیونٹی پولیس کی آنکھیں بن کر سماج دشمنوں کی نشاندہی کرے،صدر چیمبر شیخ فضل الٰہی نے چیمبر آف کامرس کے مطالبات بھی پیش کئے۔آر پی او نے کہا کہ تاجر برادری کے مسائل ترجیحی بنیادوں پر حل کئے جائیں گےبزنس سے متعلق مقدمات کے چالان کی تکمیل کیلئے چیمبر اور پولیس کی مشترکہ کمیٹی فعال کرینگے،ضلع ملتان کی ایک انچ پر زمین پر قبصے کا کیس زیر التواء نہیں ۔
تازہ ترین