• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ضلع کچہری میں سیوریج منصوبے کا آغاز ،دن رات کام کرنے کا حکم

ملتان (سٹاف رپورٹر ) ضلع کچہری میں نکاسی آب کے درینہ مسائل کے حل کے لئے نئی سیوریج لائن بچھانے کے منصوبے کا آغاز کر دیا گیا، سوموار اور منگل کی درمیانی شب منصوبے پر باقاعدہ کام شروع ہونے پر منیجنگ ڈائریکٹر واسا رائو محمد قاسم نے موقع کا دورہ کیا، ڈپٹی ڈائریکٹر سیوریج نارتھ ڈویژن عارف عباس اسسٹنٹ ڈائریکٹر انجینئرنگ محمد خضر ،سینئر سب انجینئر غلام جعفر بھی ان کے ہمراہ تھے، اس دوران ڈپٹی ڈائریکٹر سیوریج نےپراجیکٹ بارے ایم ڈی واسا کو بریفنگ دیتے ہوئے بتایا کہ ضلع کچہری میں72 لاکھ روپے کی لاگت سے کل 3270 فٹ لمبی سیوریج لائن بچھائی جارہی ہے جس میں 15 انچ سائز کی 820 فٹ ، 12 انچ سائز کی2250 فٹ اور 9 انچ سائز کی 200 فٹ لائن شامل ہے،منصوبے کی مدت تکمیل 2 ماہ مقرر ہے جس پر ایم ڈی نے منصوبے پر دن رات کام جاری رکھنے کا حکم دیتے ہوئے منصوبہ وقت سے پہلے مکمل کر نےاور موقع پر تمام ضروری حفاظتی اقدامات یقینی بنانے کی ہدایت کی ۔
تازہ ترین