• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

تفتیش میں بہتری کیلئے پنجاب فرانزک سائنس ایجنسی، کرائم سین یونٹ کا سیمینار

ملتان(سٹاف رپورٹر) پولیس لائنز میں پنجاب فرانزک سائنس ایجنسی، کرائم سین انوسٹی گیشن یونٹ ملتان اور تفتیش میں بہتری کیلئے سی پی او محمد زبیر دریشک کی صدارت میں سیمینار ہوا ، جس میں ایس ایس پی آپریشنز ن محمد کاشف اسلم اور ایس ایس پی انویسٹی گیشن ربنواز تلہ موجودتھے،سیمینار میں پنجاب فرانزک سائنس ایجنسی کا تعارف کروایا گیاکرائم سین انوسٹی گیشن یونٹ ملتان کے کردار کے حوالے سے آگاہی دی گئی،سی پی او ملتان نے جدید سائنسی طریقہ کار اختیار کرتے ہوئے شواہد کے حصول کے حوالے سے لیکچر دیا،انہوں نے کسی بھی مقدمے میں شہادتوں کی اہمیت اور جائے وقوعہ پر شواہد کو محفوظ بنانے کے حوالے سے آگاہی دیتے ہوئے کہا کہ جب بھی کوئی کرائم ہو تو سب سے پہلے فرانزک ٹیم کو موقع پر بلائیں،کرائم ایریا کو مکمل کور کریں تاکہ شہادتیں ضائع نا ہوں،ملزمان سے منشیات برآمد ہونے پارسل بنائیں ،سید اظہر انچارج فرانزک سائنس نے کہاکہ انوسٹی گیشن افسران وقوع پر موجود شہادتوں کو محفوظ بنائیں،شہادتیں ضائع ہونے سے ملزمان عدالتوں سے بری ہوجاتے ہیں۔
تازہ ترین