• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

سب انسپکٹر سمیت5پولیس اہلکاروں کے وارنٹ گرفتاری

ملتان(سٹاف رپورٹر)سیشن عدالت نے منشیات کے مقدمے میں بطور گواہ پیش نہ ہونے پر سب انسپکٹر سمیت 5 پولیس اہلکاروں کے وارنٹ گرفتاری جاری کرتے ہوئے تھانہ اینٹی نارکوٹکس فورس کے سب انسپکٹر راقب عثمان، ہیڈ کانسٹیبل مقبول احمد، کانسٹیبلوں شاہد حسین ، سجاد حسین اور اسلم کو گرفتار کرکے4جنوری کوپیش کرنے کا حکم دیا ہے،فاضل عدالت نے خاتون کے کپڑے پھاڑنے اور چادر چار دیواری کا تقدس پامال کرنے والے ملزمان چوہدری عمران ، واصف اور 2 نامعلوم کے خلاف مقدمہ درج نہ کرنے سے متعلق درخواست پر ایس پی کمپلینٹ سیل سے 12 دسمبر کو رپورٹ طلب کرلی ہے، فاضل عدالت میں خاتون حمیرہ نے اندراج مقدمہ کی درخواست دائر کی، سیشن کورٹ نے منی لانڈرنگ اور فراڈ کے ملزمان رضوان اور نادیہ بی بی کے وارنٹ گرفتاری جاری کرتے ہوئے ایس ایچ او تھانہ ایف آئی اے کو حکم دیا ہے کہ ملزمان کو گرفتار کر کے 20 دسمبر کو پیش کریں، فاضل عدالت نے بھاری مقدار میں ہیروئن برآمد ہونے کے مقدمہ میں ملوث ملزم امجد خان کی عبوری ضمانت میں تھانہ اینٹی نارکوٹکس فورس پولیس سے 16 دسمبر کو ریکارڈ طلب کرلیا ہے، فاضل عدالت نے منی لانڈرنگ کے مقدمہ میں ضمانت حاصل کرنے کے بعد مقدمہ کی پیروی نہ کرنے والے ملزم اللہ یار کو اشتہاری قرار دیتے ہوئے 3 جنوری تک گرفتار کرکے عدالت میں پیش کرنے کا حکم دیا ہے، جسٹس آف پیس نے پسند کی شادی کرنے والی خاتون کو ہراساں و پریشان کرنے سے متعلق درخواست پر ایس ایچ او تھانہ قطب پور سے 17 دسمبر کو جواب طلب کر لیا ہے،فاضل عدالت میں عائشہ افضل نے درخواست دائر کی تھی،جوڈیشل مجسٹریٹ نے قتل کے ملزم عبداللطیف کو آلہ قتل برآمد ہونے کے بعد جوڈیشل ریمانڈ پر جیل بھجوانے کا حکم دیا ہے،فاضل عدالت نے چوری اور راہزنی کے6 مقدمات میں ملوث 7 ملزمان رضوان،عبدالغفار، وسیم، ثقلین حیدر،آصف ، عثمان اور حیدر کو شک کا فائدہ دیتے ہوئے مقدمہ سے بری کرنے کا حکم دیا ہے۔
تازہ ترین