• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

قبائل کیخلاف سازشوں کو ناکام بنایا جائے گا، ڈاکٹر سید عالم محسود

پشاور(نمائندہ خصوصی) پختونخوا اولسی تحریک کے سربراہ ڈاکٹر سید عالم محسود نے کہا ہے کہ تبدیلی سرکار کی طرف سے قیمتی معدنی وسائل پر قبضہ کرنے قبائل سے ان کاحق چھیننے کی سازش ہے تاہم قبائل کے ساتھ ہونے والی ہر سازش کی سختی سے مزاحمت کی جائے گی انہوں نے جلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ طویل عرصہ تک دہشت گردی کا شکار رہنے سے قبائلی علاقہ تباہی سے دو چار ہو چکے ہیں قبائل کی طرف سے امن کے لئے ہزاروں جانوں کی قربانی دی گئی۔ قبائل کے ہزاروں گھر تباہ ہوئے اور لاکھوں قبائل نقل مکانی کر کے بے گھر ہوئے قبائلی علاقوں میں بڑھتی ہوئی غربت بدحالی و بے روزگاری سے قبائل میں محرومی بڑھتی جا رہی ہے جبکہ تبدیلی سرکار کی طرف سے قبائل کی قربانیوں کا اعتراف کر کے قبائل کی محرومیوں کا ازالہ کرنے کی بجائے قبائل سے ناانصافی کا سلسلہ جاری ہے جبکہ قبائل کے حقوق پر ڈاکہ ڈال کر قبائل کے قیمتی معدنی وسائل پر بھی قبضہ کرنےکی سازش کی جا رہی ہے ڈاکٹر سیدعالم محسود نے کہا کہ قبائل کی محرومیوں میں اضافہ کر کے قبائل کو دیوار سےلگانے کے نتائج انتہائی خطر ناک ہوں گے قبائل سے ہونے والی ناانصافیوں کا راستہ روکنے اور قبائل کے حقوق کے تحفظ کے لئے کسی بھی قربانی سے دریغ نہیں کیا جائے گا۔
تازہ ترین