• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

کسی نے بہت اچھا پروپیگینڈا کیا مگر سچ ہمیشہ سامنے آکررہتا ہے، فاطمہ سہیل

لاہور(مانیٹرنگ ڈیسک) فاطمہ سہیل کوبدنام کرنے والے کرداروں کا پتہ چل گیا ،اطلاعات کے مطابق فاطمہ سہیل نے ایک اسٹوری شیئر کی ہے جس میں نازیبا ویڈیو میں فحش حرکات کرتے جوڑے کو بے نقاب کر دیا ہے۔تصاویر شیئر کرتے ہوے فاطمہ نے لکھا کہ “اب ان کا پیچھا چھوڑ دیا جائے” ان کا مزید کہنا تھا کہ “کوئی بھی چیز شیئر کرنے سے پہلے تصدیق کر لینی چاہیے، کسی نے بہت اچھا پروپیگینڈا کیا مگر جھوٹ ہمیشہ جھوٹ رہتا ہے اور سچ ہمیشہ سامنے آکر ہی رہتا ہے۔حال ہی میں ایک انٹرویو میں پاکستانی میڈیا انڈسٹری سے تعلق رکھنے والی خاتون فاطمہ سہیل نے سوشل میڈیا پر نازیبا وائرل ویڈیو کے متعلق بتایا کہ وہ اس ویڈیو کے متعلق کچھ نہیں جانتی اور کہا کہ مجھ سے بدلہ لیا جارہا ہے۔انٹرویو میں ایک پیغام کے طورپرفاطمہ سہیل کا کہنا تھا کہ میں اپنی طرح کی ہر خواتین کے لیے مثال بنیں گی اور اپنے حق کے لیے آواز اٹھائیں گی، اپنے اور اپنے بچے کے لیے بقاء کی جنگ لڑیں گی۔

تازہ ترین