• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

سری لنکا کو 250 پر آؤٹ کرنےکی کوشش کرینگے، نسیم شاہ

راولپنڈی (نمائندہ جنگ) پاکستانی ٹیم کے فاسٹ بولر نسیم شاہ نے کہا ہے کہ پاکستانی گراؤنڈ میں شائقین کے سامنے کھیلنے کا مزا آتا ہے، کوشش ہوگی سری لنکن ٹیم کو 250 پر آؤٹ کردیں ۔ سری لنکن کپتان کرونا رتنے نے کہا ہے کہ لنچ کے بعد پاکستان نے اچھا پرفارم کیا، ہمارا ٹارگٹ 300 رنز اسکور کا ہے، دیگر ممالک کے مقابلے میں پاکستانی شائقین ہمیں بہت اچھے طریقے سے خوش آمدید کہتے ہیں۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے گذشتہ روز پنڈی اسٹیڈیم میں ٹیسٹ میچ کے پہلے روز کے اختتام پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔نسیم شاہ کا کہنا تھا کہ پہلے سیشن میں جس طرح بولنگ ہونی چاہیے تھی اسی طرح نہیں ہوئی ، دوسرا سیشن میں اچھا رہا ، پریشر کوئی نہیں تھا اور میں بہت ایکسائٹڈ تھا، ہر بال کے ساتھ شائقین نے بہت سپورٹ کیا بہت مزا آیا۔ انہوں نےکہا کہ یہاں کی پچ اچھی ہے اچھے ایریاز سے کرتے ہیں تو اچھا رزلٹ ملتا ہے۔ شائقین کا شکریہ ادا کرتے ہیں انہوں نے بہت سپورٹ کیا، لنچ بریک کے بعد کچھ حکمت عملی تبدیل کی جس کا نتیجہ اچھا ملا۔ انہوں نےکہا کہ کوشش ہے جتنا کھیلوں اپنے ملک کے لئے کھیلوں تاکہ لوگ اچھے لفظوں میں یاد کریں۔ کرونا رتنے نے کہا کہ ہماری بیٹنگ میں ہمیں پچ سے مدد ملی، لنچ کے بعد پاکستان نے اچھا پرفارم کیا، میں بہت گھبرایا ہوا تھا جب پہلی گیند کھیلی، وقت کے ساتھ ساتھ کھیل میں بہتری آتی گئی، ہمیں حکام کی جانب سے بہت اچھی سپورٹ ملی، یہاں آکر بہت خوش ہیں، پاکستان میں ہمارا خیال رکھا جا رہا ہے۔

تازہ ترین