• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

امپائرعلیم ڈار ایک اور عالمی ریکارڈ توڑنے کے قریب

کراچی (اسٹاف رپورٹر) علیم ڈار ایک اور عالمی ریکارڈ توڑنے کے قریب ہیں۔ پرتھ میں جمعرات سے شروع ہونے والے آسٹریلیا اور نیوزی لینڈ کے میچ میں وہ سب سے زیادہ ٹیسٹ سپر وائز کرنے والے امپائر بن جائیں گے۔51 سالہ علیم ڈار کا یہ 129واں ٹیسٹ میچ ہوگا ۔ وہ ویسٹ انڈین اسٹیو بکنر سے آگے نکل جائینگے۔علیم ڈار کا کہنا ہے کہ یہ عالمی ریکارڈ میرے اورملک کے لئے اعزاز ہے۔ دس سال فرسٹ کلاس کرکٹ کھیلنے کے بعد2003 میں علیم ڈار نے بنگلہ دیش اور انگلینڈ کے درمیان ڈھاکا ٹیسٹ میں پہلی بار امپائرنگ کی تھی۔ علیم ڈار207ون ڈے انٹر نیشنل میں بھی امپائرنگ کر چکے ہیں انہیں جنوبی افریقا کے روڈی کوٹزن کے عالمی ریکارڈ کو توڑ نے کے لئے مزید دو ون ڈے میچوں میں امپائرنگ کرنا ہے۔

تازہ ترین