• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ویسٹ انڈیز کا خواب ادھورابھارت ٹی 20 سیریز جیت گیا

ملتان(اسپورٹس ڈیسک)ویسٹ انڈیز کرکٹ ٹیم کا بھارت میں باہمی ٹی20 سیریز ٹرافی اٹھانے کا خواب پورا نہ ہوسکا۔ فیصلہ کن میچ میں اسے 67 رنز کے بھاری مارجن سے شکست ہوگئی۔ ممبئی میں میزبان ٹیم نے روہت شرما کے71، کے ایل راہول کے 91 اور کوہلی کے تیز ترین 70 رنزکی بدولت 3 وکٹ پر 240 رنزبنائے ،کوہلی نے صرف 29 گیندیں کھیلیں ، ہولڈر نے سب سے زیادہ 54 رنز دیئے ناکام ٹیم 8 وکٹ پر 173 رنزبناسکی ، پولارڈ 68 رنزکے ساتھ ٹاپ اسکورر رہے۔ بھارت نے سیریز 1-2 سے اپنے نام کرلی۔
تازہ ترین