• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

وزیراعظم عمران خان سےسری لنکن کرکٹ ٹیم کے آفیشلز کی ملاقات

اسلام آباد(آن لائن) وزیراعظم عمران خان سے سری لنکن کرکٹ آفیشلز نے ملاقات کی۔ وزیر اعظم نے سری لنکن ٹیم کو پاکستان آمد پر خوش آمدید کہا ۔وزیراعظم عمران خان کا مزید کہنا تھا کہ ملک میں ٹیسٹ کرکٹ کا دوبارہ آغاز باعث مسرت ہے۔ پاکستان میں ٹیسٹ کرکٹ کیلئے 10 سالہ انتظار کا اختتام ہو گیا ہے، شائقین خوشی سے نہال ہیں، خوف کی دیوار گرا کر سری لنکن ٹیم کی ایک بار پھر واپسی ہوئی ہے۔یاد رہے کہ لاہور میں مارچ 2009 میں ہونے والے سری لنکن ٹیم پر حملے سے جو سلسلہ ختم ہوا اس کو جوڑنے کیلیے بھی آئی لینڈرز نے ہی پاکستانی سرزمین پر قدم رکھے ہیں۔ملاقات کے دوران وزیراعظم عمران خان اور بورڈ آفیشلز خوشگوار موڈ میں نظر آئے۔اس موقع پر کرکٹ بورڈ کے ڈائریکٹر ذاکر خان بھی موجود تھے۔

تازہ ترین