• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن
کراچی (اسٹاف رپورٹر) پی سی بی قومی انڈر16 ایک روزہ ٹورنامنٹ میں سندھ نے بلوچستان کو 3 وکٹوں سے شکست دے دی۔ فیصل آباد میں بلوچستان کی ٹیم114 رنز بناکر آؤٹ ہوگئی۔سعد آصف نے 3وکٹیں حاصل کیں۔ سندھ نے ہدف 27 اوورز میں 7 وکٹ پر حاصل کرلیا۔ علی حسن 32 رنز بناکر نمایاں رہے۔ ادھر سنٹرل پنجاب نے سدرن پنجاب کو 64 رنز سے شکست دے دی۔ سنٹرل پنجاب نے 45 اوورز میں 8 وکٹ پر 202 رنزبنائے۔ افضل منظور 43 رنز بناکر نمایاں رہے۔ناکام ٹیم مقررہ 45 اوورز میں 9 وکٹ پر 138رنز ہی بناسکی۔ محمد عمار نے 42 رنز اسکور کیے۔ ارحم نواب نے3 وکٹیں حاصل کیں۔
تازہ ترین