• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

دسمبر سے فروری تک کرکٹ کارنیول ہوگا،کمشنر کراچی

کراچی(اسٹاف رپورٹر) کمشنر کراچی نے کراچی میں دسمبر سے فروری تک کرکٹ کارنیول کرانے کا اعلان کیا ہے اس دوران کراچی میں سری لنکا،اور بنگلہ دیش کے ٹیسٹ اور پاکستان سپر لیگ کے میچ ہوں گے۔ کمشنر کے مطابق مہمان ٹیم کے کھلاڑیوں کو شہر کے تاریخی مقامات کا دورہ کرائیں گے، سیکورٹی اجازتِ ملی توشاپنگ بھی کرائیں گے۔ وہ نیشنل اسٹیڈیم میں میڈیا سے بات چیت کررہے تھے۔کراچی میں ٹیسٹ میچ کی میزبانی کی تیاریوں کا جائزہ لینے کے لئے بدھ کو کمشنر کراچی افتخار شالوانی کی زیرِ صدارت اجلاس میںسیکورٹی ادارے، رینجرز ، سندھ اور ٹریفک پولیس کے اعلیٰ حکام شریک ہوئے۔ پاکستان سری لنکا ٹیسٹ سیریز کا دوسرا میچ 19سے 23دسمبر تک نیشنل اسٹیڈیم میں کھیلا جائے گا۔
تازہ ترین