• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

این ٹی ایس پاس اساتذہ کو جلد مستقل کردیا جائے گا، وزیر تعلیم

کراچی ( اسٹاف رپورٹر) صوبائی وزیر سید سردار شاہ نے کہا کہ اگر اساتذہ قانون کی خلاف ورزی کرتے ہوئے ریڈ زون میں داخل ہونگے تو پولیس ایکشن لیگی تاہم انہوں نے حکومت کی جانب سے یہ یقین دہانی بھی کرائی کہ این ٹی ایس پاس اساتذہ کو جلد مستقل کردیاجائیگا،بدھ کو سندھ اسمبلی اجلاس کی کارروائی کے دوران جی ڈی اے کی خاتون رکن نصرت سحر عباسی نے اپنے ایک توجہ دلا نوٹس کے ذریعے این ٹی ایس پاس اساتذہ کو مستقل نہ کرنے اور ان پر پولیس تشدد کا معاملہ ایوان میں اٹھایا،احتجاج سب کا حق ہے ،میرٹ پر این ٹی ایس ٹیسٹ پاس اساتذہ کو مستقل نہیں کیاجارہا،اس پر صوبائی وزیر سردار شاہ نے کہا کہ این ٹی ایس اساتذہ کی مستقلی کے لئے پالیسی مرتب کرلی ہے ،اساتذہ کو مستقل کرنے کیلیے عمر،تعلیمی استعداد اور تجربے کو دیکھاجائیگا،ایم ایم اے کے رکن سید عبدالرشید نے کراچی واٹر اینڈ سیوریج بورڈ کی نجکاری کی اطلاعات پر ایک توجہ دلا نوٹس پیش کیا جس پر وزیر اطلاعات سعید غنی نے وضاحت دی کی پیپلزپارٹی نجکاری کے ہمیشہ خلاف رہی ہے ،واٹر بورڈ کی نجکاری سے متعلق افواہوں میں کوئی صداقت نہیں ہے،واٹر بورڈ میں اصلاحات لارہے ہیں میرا خیال ہے کہ اس سے کچھ افسران پریشان ہیں جنکی طرف سے اس قسم کی خبریں پھیلائی جارہی ہیں،پی ٹی آئی کے رکن اسمبلی شاہنواز جدون نے توجہ دلا نوٹس میں کہا کہ میرے حلقے کے اسکولوں میں فرنیچر نہیں ،بچے فرش پر تعلیم حاصل کرتے ہیں،اس موقع پر سردار شاہ نے کہا کہ ہم پر الزام لگایا جاتا ہے کہ سندھ میں لاکھوں بچے اسکول سے باہر ہیں یہ حقیقت ہے کہ 50لاکھ بچے سندھ کے بھی اسکول سے باہر ہیں مگرپنجاب میں 1کروڑ 25لاکھ بچے اسکول سے باہر ہیں،انہوں نے کہا کہ آپ نشاندہی کریں تنقید سے کام نہیں چلے گا پی ٹی آئی کے رکن جمال صدیقی کا بیکن ہاوس اسکول میں قواعد و ضوابط کی خلاف ورزی اور پیشگی فیس وصولی پر توجہ دلا نوٹس پیش کیا۔جس کے جواب میں سردار شاہ نے کہا کہ ہم نے پہلی دفعہ ان پرائیویٹ اسکولوں کی رجسٹریشن منسوخ کی تھی ہمیں شکایت دی جائے تو اس پر کاروائی کریں گے،بعدازاں اسپیکر نے اسمبلی کا اجلاس منگل 17دسمبر تک ملتوی کردیا۔

تازہ ترین