• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ترکی اور پاکستان سے عالم اسلام کی توقعات وابستہ ہیں، مفتی نعیم

کراچی( اسٹاف رپورٹر)ترکی کے قونصل جنرل تولگا یوکیک نے جامعہ بنوریہ عالمیہ میں رئیس الجامعہ مفتی محمد نعیم سے ملاقات کی،اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئےمفتی محمد نعیم نےکہاکہ ترکی اور پاکستان سے عالم اسلام کو توقعات وابستہ ہیں،اردگان عالم اسلام کیخلاف ہونے والی ہر مہم جوئی کیخلاف آواز بلند کرتے ہیں جو ان کی جراتمندی کا مظہر ہے ، مدارس دینیہ نے بغیر کسی سرکاری تعاون کے خود کو دنیا بھر میں منوایا ہے، آج دنیا بھر کے مسلمان طلبہ علوم دین کے حصول کیلئے پاکستان آنے پر فخر کرتے ہیں لیکن ویزا کی مشکلات کی وجہ سے وہ آنہیں پاتے ہیں ،امید ہے حکومت جلد مدارس میں تعلیم کے حصول کیلئے آنے والے غیر ملکی طلبہ کے ویزوں کا مسئلہ حل کرے گی ۔ انہوں نے کہاکہ کرتار پور کوریڈور کو راتوں رات تعمیر کرکے کھول دیا اور سکھوں کو فری ویزا پاکستان آنے کی اجازت مل گئی لیکن ایک سال میں مدارس کے طلبہ کو تعلیمی ویزے جاری نہیں ہوسکے ۔ترک قونصل جنرل تولگا یوکیک نے گفتگو کرتے ہوئے کہاکہ جامعہ بنوریہ عالمیہ بلاشبہ ایک بڑاتعلیمی ادارہ ہے جو طلبہ کو دینی ودنیاوی علوم کی تعلیم دینے میں مصروف ہے،جامعہ بنوریہ آمد پر دلی خوشی ہوئی اس طرح کے دورہ دونوں ممالک کے باہمی تعلقات میں بہتری اور طلبہ کے ترقی کیلئے متاثر کن ثابت ہوں گے۔

تازہ ترین