• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پنجاب انسٹیٹیوٹ آف کارڈیالوجی میں ہنگامہ آرائی کی مذمت کرتے ہیں، علامہ باقر زیدی

کراچی(اسٹاف رپوٹر)مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے صوبائی سیکرٹری جنرل علامہ باقر عباس زیدی نے پنجاب انسٹی ٹیوٹ آف کارڈیالوجی میں ہنگامہ آرائی کی مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ کسی بھی زیادتی کے خلاف آواز بلند کرنا ہر کسی کا آئینی حق ہے لیکن احتجاج کی آڑ میں ہنگامہ آرائی کی اجازت کسی کو نہیں دی جا سکتی۔احتجاج ہمیشہ قانون و آئین کے دائرہ اختیار میں رہتے ہوئے کیا جاتا ہے۔ انہوں نے کہا وکلا کا تعلق پڑھے لکھے طبقے سے ہے۔ پڑھے لکھے لوگوں سے اس طرح تور پھوڑ کی توقع نہیں کی جا سکتی۔انہوں نے کہا کہ بعض اوقات کسی بھی طبقے کے چند افراد کا غیر ذمہ دارانہ عمل پورے طبقے کی نیک نامی کے لیے خطرہ بن جاتا ہے۔

تازہ ترین