• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

کمانڈر نیوی ایران نے پاک بحریہ کی تنصیبات اور یونٹس کا دورہ کیا

کراچی ( اسٹاف رپورٹر) کمانڈر نیوی اسلامی جمہوریہ ایران، رئیر ایڈمرل ڈاکٹر حسین خانزادی نے کراچی میں پاک بحریہ کی مختلف تنصیبات اور یونٹس کا دورہ کیا ،مزارِ قائد پر حاضری دی اور پھولوں کی چادر چڑھائی۔ بعدازاں رئیر ایڈمرل ڈاکٹر حسین خانزادی نے پاک بحریہ کے مختلف یونٹس بشمول جنگی جہاز ، پاکستان نیول اکیڈمی ، میرینز ٹریننگ یونٹ اور پاکستان نیوی ڈاکیارڈ میں واقع دیگر تنصیبات کا بھی دورہ کیا۔کمانڈر نیوی اسلامی جمہوریہ ایران نے جوائنٹ میری ٹائم انفارمیشن کو آرڈینیشن سینٹر کا بھی دورہ کیا جہاںانھیں اس ادارے کی افادیت اور ذمہ داریوں کے بارے میں تفصیلی بریفنگ دی گئی۔

تازہ ترین