• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ڈرگ روڈ کینٹ بازارمیں ڈکیتی کے دوران مزاحمت پر سبزی فروش قتل

کراچی ( اسٹاف رپورٹر ) ڈرگ روڈ کینٹ بازارمیں موٹر سائیکل سوار ملزمان نے کباڑی کی دکان پر لوٹ مار کے دوران مزاحمت پر فائرنگ کردی جس سے سبزی فروش زخمی ہوگیا ،جبکہ دکان دار کی جوابی فائرنگ سے ڈکیت زخمی ہو گیا جسے موقع پر موجود افراد نے پکڑ لیا،جبکہ دیگر ملزمان فرار ہوگئے، اطلاع ملنے پر پولیس پہنچ گئی،زخمی شخص اور ملزم کو جناح اسپتال منتقل کیا جارہاتھاکہ زخموں کی تاب نہ لا کر دکاندار راستے میں دم توڑ گیا،مقتول کی شناخت 35سالہ نور النبی ولد عبدالمجید کے نام سے ہوئی ہے جو ڈرگ روڈ کا رہائشی تھا جبکہ پکڑا گیا ملزم اعظم اسپتال میں زیر علاج ہے ۔

تازہ ترین