• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

جونیجو برادری کی فلاح بہبود کیلئے زندگی وقف کردیں گے، شہزادہ رفیق جونیجو

کراچی ( پ ر) جونیجو ویلفیئر ایسوسی ایشن کے چیئرمین شہزادہ رفیق نے اپنی رہائش گاہ پر اندرون سندھ سے آنے والے جونیجو برادری کے شرکاء سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ہم جونیجو برادری کی فلاح و بہبود کیلئے اپنی زندگی وقف کردیں گے، اس موقع پرایسوسی ایشن کے نومنتخب عہدیداران چیئرمین شہزادہ رفیق جونیجو، صدر مموں جونیجو، جنرل سیکریٹری محمد شریف جونیجو،سینئر نائب صدر اعجاز جونیجو، نائب صدر عبدالستار جونیجو ، جوائنٹ سیکریٹری امداد جونیجو ، انفارمیشن سیکریٹری محمد ایوب جونیجو، خزانچی خالد حسین جونیجو اور دیگرنے جونیجو برادری کیلئے ہر پلیٹ فارم پر آواز اٹھانے کا عہد کیا۔
تازہ ترین