• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن
کراچی(اسٹاف رپورٹر)مختلف علاقوں حادثات اور واقعات میں3افراد جا ںبحق اور 6زخمی ہو گئے،تفصیلات کے مطابق شیر شاہ تھانے کی حدود محمدی روڈ گلی نمبر 7نجی کلینک کے قریبزیر تعمیر عمارت کی دوسری منزل سے مزدور کام کے دوران پر اسرار طور پر گرکرشدید زخمی ہوگیا،جسے تشویشناک حالت میں سول اسپتال منتقل کیا گیا ، جہاں وہ زخموں کی تاب نہ لاکردم توڑگیا ، پولیس کے مطابق اسپتال میں متوفی کی شناخت 30 سالہ علی رضا ولد محمد مشتاق کے نام سے ہوئی ہے ، متوفی گلبائی کا رہائشی تھا ، پولیس مزید تفتیش کر رہی ہے،بلدیہ ٹاؤن تھانے کی حدود بلدیہ نمبر3 میں تیز رفتارگاڑی کی ٹکر سے ایک شخص جاں بحق ہوگیا ، جس کی لاش سول اسپتال منتقل کی گئی ، پولیس کے مطابق متوفی کی شناخت 35 سالہ ذوالفقار ولد موسی کے نام سے ہوئی ہے ، متوفی نجی سکیورٹی کمپنی کا گارڈ اور بلدیہ کا رہائش تھا ، پولیس کارروائی کے بعد لاش ورثا کے حوالے کر دی،لانڈھی میں واقع نجی کمپنی کی چھت سے گر کر 45سالہ راجہ ولد طالب جاں بحق ہو گیا ،جس کی لاش جناح اسپتال منتقل کی گئی،لانڈھی نمبر 22شیر پائو حسینی چوک کے نزدیک زیر تعمیر عمارت میں کام کے دوران چھت سے گر کر2مزدور 28سالہ لئیق زادہولد نصیب شاہ اور 26سالہ نورالرحمن ولد عبد المنان زخمی ہو گئے ،جنھیں جناح اسپتال منتقل کیا گیا،نارتھ کراچی اللہ والا چورنگی کے قریب گاڑی کی ٹکرسے 25سالہ ایاز ولد شفیق زخمی ہو گیا ،جسے عباسی اسپتال منتقل کیا گیا،سائٹ ایریا حبیب بینک چورنگی کے قریب گاڑی کی ٹکر سے 26سالہ محمد علی ولد غلام نبی زخمی ہو گیا،جسے عباسی اسپتال منتقل کیا گیا،کورنگی نمبر ڈھائی میں گاڑی کی ٹکر سے 2افراد 25سالہ ساجد علی ولد حسن علی اور 17سالہ حیدر ولد پرویز زخمی ہو گئے ،زخمیوں کو جناح اسپتال منتقل کیا گیا ۔
تازہ ترین