• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

مقبوضہ کشمیر میں انسانی حقوق پامال کئے جارہے ہیں،ثروت اعجاز قادری

کراچی (اسٹاف رپورٹر ) سنی تحریک کے سربراہ محمدثروت اعجاز قادری نے کہا ہے کہ مقبوضہ کشمیر میں مسلمانوں پر سنگین مظالم انسانی حقوق کی بدترین پامالی ہے،انسانی حقوق کے علمبردار انسانیت کا بھاشن دینے کی بجائے کشمیریوں کو انسانی حقوق دلوائیں، کشمیر، فلسطین،برما،عراق میں انسانیت سوز مظالم ہو رہے ہیں،انسانیت کا احترام اسلام کا فلسفہ ہے مسلم ممالک میں اقلیتیں محفوظ اور بنیادی حقوق مہیا ہیں جبکہ پوری دنیا میں مسلمانوں کے ساتھ انسانیت سوز مظالم ہورہے ہیں،مغربی لابی مذہبی جنونیت کو پروان چڑھا رہی ہے، ان خیالات کا اظہار انہوں نے انسانی حقوق کے یوم پر اپنے بیان میں کیا،ثروت اعجاز قادری کا کہنا تھا کہ مودی حکومت نے جنونی ہندؤں کو اقلیتوں کے قتل اور خواتیں سے بدسلوکی کا لائسنس دیا ہواہے، اقوام متحدہ مقبوضہ کشمیر میں انسانی حقوق کا مبصر وفد نہیں بھیج سکتا تو ایسے عالمی ادارے کا کیا فائدہ ہے،پوری دنیا کے عوام کو انسانی حقوق فراہم کرنے کیلئے انصاف کی بالادستی کویقینی بنانا ہوگا۔
تازہ ترین